34

سکاٹ لینڈ میں والدین پر بچوں کا بوسہ لینے کی پابندی

لندن: سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ میں اس بل کے حق میں84 اور مخالفت میں29 ووٹ آئے ،یہ نیا بل سابق پولیس آفیسر جان فینی نے پیش کیا جو گرین پارٹی کے رکن ہیں جس میں بچوں کوتشدد سے تحفظ دیاگیا ہے ۔فینی کا کہناتھاوالدین کو اس حق سے روکنے کے بعد سکاٹ لینڈ بین الاقوامی معیار پر آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ابھی تک ہمارے سب سے چھوٹے اور بہت قیمتی شہریوں کو یہ تحفظ حاصل نہیں تھا،سکاٹ لینڈ میں 21ویں صدی کے دوران جسمانی سزا کی کوئی جگہ نہیں ۔انہوں نے کہا عالمی سطح پر مختلف شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھوٹے بچوں کا بوسہ لینے سے ان پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،تاہم اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ بچوں پر تشدد کے مسئلے کا یہ کوئی حل نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں