26

بسمہ معروف آسٹریلین ٹور پر ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ ٹیم کی قیادت پر شاداں

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ انہیں آسٹریلیا کے دورے پر اس ٹیم کی قیادت کا موقع ملے گا جس میں آٹھ ممالک کی پلیئرز شامل ہیں۔28 سالہ بسمہ معروف کو دورہ آسٹریلیا کیلئے 13رکنی ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ ٹیم کی کپتان مقررکیا گیا ہے جو ویمنز بگ بیش لیگ کے اسکواڈز سمیت مختلف ٹیموں کیخلاف چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کی قیادت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے اور آئی سی سی نے مختلف ٹیموں کی پلیئرز کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کا انہیں بھرپور فائدہ پہنچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں