60

کینیڈا سے کرتارپور کیلئے روانہ ہونے والے سکھ یاتریوں کی بس پیرس پہنچ گئی

پیرس: بابا گورونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کیلئے کینیڈا سے پاکستان کیلئے روانہ ہونے والی بس پیرس پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بس کے اگلے حصے پر انگریزی میں ‘‘کرتاپور کیلئے روانگی’’ لکھا دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ بس بحری جہاز پر کینیڈا سے یورپ پہنچی، بس میں کچن، واش روم ، بیڈروم سمیت دیگر سہولتیں موجود ہیں۔ بذریعہ بس پاکستان کیلئے روانہ ہونے والے 10رکنی سکھ یاتریوں کی قیادت گورچرن سنگھ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں