7

میرا آپریشن کے بعدروبصحت،آرام کیلئے دبئی میں مقیم

لاہور:  اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کی غرض سے دبئی میں قیام بڑھا یا ہے ،بہت جلد پاکستان واپس آ کر شوبز سر گرمیوں کا آغاز کروں گی ۔ میرا نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں روبصحت ہوں اور صرف دبئی میں آرام کی غرض سے قیام بڑھایا ہے، میری تو کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے اپنے وطن واپس پہنچ جاؤں ۔ میرا نے کہا کہ حکومت اور فن و ادب سے وابستہ لوگ اکٹھے چل سکتے ہیں ، میری کوشش ہو گی انہیں ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے جس کا دونوں کو فائدہ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں