11

امریکی شہرہیوسٹن میں سجا جہاں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے

ہیوسٹن: 7 ویں ہم ایوارڈز کا میلہ امریکی شہرہیوسٹن میں سجا جہاں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ہم ایوارڈز کی تقریب رواں سال منعقد ہونے والی شاندار تقریبات میں سے ایک تھی جو ایک عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔ تقریب کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں معروف ڈیزائنرز کے جھلمل کرتے لباس زیب تن کرکے سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔ تاہم اداکار بھی کسی سے کم نظر نہیں آئے۔ عاصم اظہر، یاسر حسین اور فرحان سعید نے اپنے پہناووں سے میلہ لوٹ لیا۔7 ویں ہم ایوارڈزکی تقریب جہاں گزشتہ 3 روز سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے وہیں ایوارڈز کے دوران پُر لطف، مزاحیہ اور جذبات سے بھرپور کئی مناظرکی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ہم ایوارڈز کے دوران اداکار عمران اشرف کی اسٹیج پرفارمنس جس میں وہ اپنے مخصوص ’’بھولے‘‘ کے کردار میں نظرآرہے ہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی اورلوگوں نے نہ صرف عمران اشرف کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ بڑی تعداد میں اس ویڈیو کو شیئر بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں