10

وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاک چین تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارتی حجم میں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ عمران خان  کا بیجنگ کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا اور وزیراعظم نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ  کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں