42

برطانیہ، نوجوان کی ہلاکت ، امریکی سفارتکار کی اہلیہ کا نام سامنے آ گیا

لندن: برطانیہ میں گاڑی کی ٹکرسے نوجوان کوہلاک کرنیوالی امریکی سفارتی اہلکارکی اہلیہ کا نام منظرعام پرآگیا،برطانوی شہری خاتون کی فرار کو بے عزتی، رسوائی اور ذلت قرار دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ کا کیسااتحادی ہے جو سفارتی استثنا کے نام پر انصاف کا قتل کررہاہے ۔رواں سال اگست میں برطانیہ کے علاقے نارتھ ہیمپٹن میں امریکی سفارتکار کی اہلیہ ANNE SACOOLAS کی گاڑی کی ٹکر سے ایک برطانوی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا ۔پولیس کیمطابق آغازمیں ذمہ دارخاتون نے تحقیقات میں تعاون کایقین دلایا لیکن بعدمیں بغیربتائے امریکا چلی گئی۔مقتول کی والدہ نے خاتون کے امریکا فرارپرشدید غم وغصے کا اظہارکیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں