16

کنٹونمنٹ انتخابات؛ (ن) لیگ نے پنجاب، پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں میدان مار لیا

کراچی /  لاہور /  اسلام آباد: ملک بھر میں قائم 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا پنجاب میں ن لیگ اور خیبر پختو خوا میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا بقیہ صوبوں میں تحریک انصاف اور ن لیگ میں مقابلہ جاری ہے جب کہ آزاد امیدواروں کی بھی بھاری اکثریت کامیاب ہوئی ہے۔ ملک بھر میں موجود کنٹونمنٹ بورڈز کی 219 نشستوں میں سے اب تک 99 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔ نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 29، مسلم لیگ (ن) نے 29، پیپلز پارٹی نے 8، ایم کیو ایم نے 8 اور آزاد امیدواروں نے 27 نشستیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں