37

کراچی: عظیم پورہ سے بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: کراچی میں الفلاح تھانے کی حدود عظیم پورہ سے بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے مالک مکان سے بدلہ لینے کے لئے اس کی بیٹی کو اغوا کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناصر 8 سالہ بچی کو اغوا کر کے فرار ہو رہا تھا کہ شہری نے اس کی مشکوک حرکات کو دیکھ کر پیچھا کیا اور اسے دھر لیا۔ شہری نے 15 پر اطلاع دینے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم ناصر کا کہنا ہے کہ اس کے مالک نے اسے گھر سے نکال دیا تھا جس کی وجہ سے اس نے مالک مکان کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں