23

خطے میں ثالثی کا کردار وزیراعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں پرعزم، بااعتماد،باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا جہاں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں