15

مودی سرکارکاعالمی دباؤ پرمقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس جزوی طور پربحال کرنےکا اعلان

سری نگر: مودی سرکار نے عالمی دباو کے تحت مقبوضہ کشمیر میں آج سے موبائل سروس جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں نافذ کرفیو کو آج 71 روز ہوگئے، مودی سرکار نے حریت قیادت سمیت درجنوں سیاسی رہنماؤں کو قید کررکھا ہے جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل، موبائل فون سروس بند، اسکول واسپتال سمیت تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں، یہاں تک کہ کشمیری تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں