58

ملاکنڈ یونین اف جرنلسٹ کا ایک اہم اجلاس گزشہ روز بمقام خوازہ خیلہ پریس کلب زیر صدارت چیر مین سید افضل شاہ منقید ہوا

شانگلہ الپوری ( رضاشاہ سے )ملاکنڈ یونین اف جرنلسٹ کا ایک اہم اجلاس گزشہ روز بمقام خوازہ خیلہ پریس کلب زیر صدارت چیر مین سید افضل شاہ منقید ہوا اجلاس میں ڈوثرن بھر کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیا اجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں ابتدالی کلامات چکدرہ پریس کے نمایندے سہیل انجم نے اغاز کرتے ہوے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کے ہماری یہ کوشش ہے کے ملاکنڈ ڈوثرن کے صحافیوں کو ہم اکٹھا کرکے ایک پلیٹ فارم پر لایں تاکہ صحافیوں کو درپیش مسایل کا ازالا کیا جا سکیں لیکن اس کے باوجود اج اس اجلاس میں صحافیوں کی حاضری کی تعداد بہت کم ہے اج کی اس اجلاس کوبولانے کا اصل مقصد ہمارہ فارم سازی مہم کو تیز کرنا تھا لیکن اس کے باوجود اجلاس میں صحافیوں کی حاضری کی تعداد کم ہے جو ایندہ کیلے ایسا نہیں ہونا چاھیے اس موقع پر موجود صحافیوں نے اپنے راے اور تجاویز بھی پیش کیے اور یونین کو مزید فعال بنانے کیلے مذ جدوجہدکرنے پر زور دیا اوراپنے جانب سے ہر قسم کی قربانی دینے کی بھر پو یقین دہانی بھی کرالیاجلاس کے دوران شریک صحافیوں نے اخبارات کے اداروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات پر بھی افسوس کیا کے ایک علاقے سے ایکادارے نے اپنے پانچ پانچ نمایندے رکھے ہوے ہیں جو صحافتی حوالے سے کھولا مذاق ہے تمرگرہ پریس کلب کے صدر ظفر علی شاہ نے کہا کے اج ہمیں سب ملاکنڈ کی صحافی برادری کو اکھٹا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا ہمیں چاھے کے ہم ایک دوسرے کو برداشت کریں اور ایک دوسرے کے صلاحیتوں سے فایدہ اٹھایں کیونکہ ہمارہ مرنا جینا ایک ساتھ ہے اس پر ہم سب کو خصوصی توجو دینی چاھے اخیر میں چیرمین سید افضل شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کے میں ان تمام شرکہ صحافیوں بے حد مشکور ہوں جو ایک شارٹ نوٹس پر اج اس اجلاس میں شریک ہوکر ہماری حوصلہ افزائی کی لہذا میں ان تمام صحافیوں سے اپیل کرتا ہوںکہ وہ ہمارے ساتھ اس قافیلے میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے حقوق کیلے اواز اٹھایں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں