12

پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادروطن کادفاع کرنا جانتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادروطن کادفاع کرنا جانتے ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا پاکستان کی سالمیت سے متعلق بیان اشتعال انگیز اور بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، ان کا بیان انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی وزیر دفاع ایک خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیتا ہے، پاکستان راج ناتھ سنگھ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں