38

جینیفر آنسٹن نے انسٹاگرام پر 5 گھنٹوں میں 1 ملین فالوورز کے ساتھ ریکارڈ بنالیا

لاس اینجلس: نامور ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن نے انسٹاگرام پر 5 گھنٹوں میں ایک ملین فالوورز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔50 سالہ اداکارہ جینیفر آنسٹن اب تک سوشل میڈیا کے اہم ترین پلیٹ فارم انسٹاگرام سے دور تھیں تاہم انہوں نے منگل کے روز انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے محض 5 گھنٹوں کے اندر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین (10 لاکھ) ہوگئی۔اس سے قبل انسٹاگرام پر سب سے جلدی فالوورز بنانے کا ریکارڈ  شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے پاس تھا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپریل میں انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اکاؤنٹ بنانے کے محض 5 گھنٹے 45 منٹ کے اندر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں