25

وزیراعظم کے معاون برائے انسدادپولیو بابر بن عطاء مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر بن عطاءنے استعفیٰ دے دیا۔بابر بن عطاء نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں، پولیو ورکرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یقین ہے میرے بعد آنے والا فوکل پرسن پولیو سے پاک پاکستان کےمشن کو جاری رکھے گا۔بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو پروگرام کوقلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا، نومبر سے جون2020 تک شروع ہونے والی مہمات کے لئے بھرپور تیاری ہے، اگلے سال پولیو کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں