29

جیکب آباد؛ نجی اسپتال میں 4 نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق

جیکب آباد(امجد حسین  پیرزادہ)   تحصیل ٹھل کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود بچے آکسیجن وارڈ میں رکھے گئے تھے اور آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ورثاء نے اسپتال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے، انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔نجی اسپتال انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ آکسیجن ختم ہونے کے بعد بچوں کو دوسرے سلنڈر پر منتقل کررہے تھے کہ اسی دوران بچے چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں