10

بلاول بھٹو زرداری اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو شکست پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟، اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔ دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ انہیں ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔ آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں