47

بارسلونا : پولیس، مظاہرین میں جھڑپیں

بارسلونا : ہسپانوی شہر بارسلونا میں گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ کاتالونیا کے علیحدگی پسند گزشتہ پانچ روز سے اپنے 9 کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیاہ ماسک پہنے سینکڑوں مظاہرین نے شہر کی سڑکیں بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ کوڑے کرکٹ کو آگ لگائی۔، پولیس پر انڈے پھینکے اور پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ان پُرتشدد واقعات میں 200 افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں