11

وقت آ گیا دنیا پاکستان کو زیادہ عزت و احترام دے، سابق برطانوی میجر جنرل

لندن:  برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور امن بحال ہو چکا، زیادہ سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا پاکستان کو زیادہ عزت اور احترام دے۔سرحدوں پر باڑ، دہشت گردی کا خاتمہ، برطانوی شاہی جوڑے کی آمد، امن بحالی کا مظہر، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ سب کچھ کے پیچھے جنرل قمر جاوید باجوہ کی انتھک محنت ہے۔ دنیا پاکستان کو اب عزت و احترام دے، برطانوی میجرجنرل نے خراج تحسین کر دیا۔ معروف میگزین اسپیکٹیٹر میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے پاکستان کو اندرونی محاز پر بڑے چیلجز کا سامنا تھا، لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا سامنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں