7

ن لیگ کی پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت، نیا آرڈیننس مسترد

لاہور:  ن لیگ نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کردیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق، نا اہل اور جھوٹی حکومت ‘ڈائیورٹ اینڈ رول’ پر چل رہی ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ختم کی گئی، ایوان صدر کو آرڈیننس کے لئے ربڑ اسٹیمپ بنانا قابل مذمت ہے، قوم مر رہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کر رہی ہے، مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب ہسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، توجہ ہٹائی جا رہی ہے، ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، توجہ ہٹائی جا رہی ہے، ڈینگی کے مریض 70 ہزار سے بڑھ گئے پولیو کے 72 کیس ہوگئے، توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون نے مزید کہا سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹاو، عوامی توجہ دلاؤ نوٹسز کے لئے پارلیمان بند ہے کیونکہ حکومت مینڈیٹ چور ہے، مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیا جاتا ، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں، چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں