22

جمیعت علما ٕ اسلام کیجانب سے آل شانگلہ اپوزیشن پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

شانگلہ:  لاہوری, تماشائی سے پی ٹی ڈی سی موٹل بشام میں بلاۓ جانے والے جمیعت علما ٕ اسلام کیجانب سے آل شانگلہ اپوزیشن پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماٶں نے شرکت کی۔اجلاس میں جے یو آٸی ضلع شانگلہ کے امیر قاری زین اللہ نے ازادی مارچ کیلۓ ایجنڈا پیش کیا کانفرنس سے پی پی پی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر افسر الملک ,عوامی نیشنل پارٹی پی کے 23کے سابق امیدوار متوکل خان,قومی وطن پارٹی کے رہنما شاہ سعود ایڈوکیٹ,سیکرٹری اطلاعات اے این پی شانگلہ گلاپ شاہپوری,اعظم خان ,ن لیگ کے ضلعی صدر انتخاب عالم ,سابق تحصیل ناظم محمد طاہر خان ودیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ازادی مارچ کو کامیاب بنانےکیلۓ کمیٹی بناٸی گٸ جو مارچ کیلۓ مشترکہ تیاری کریں گی انہوں نے اعلامیہ جاری کیا کہ آزادی مارچ کیلۓ شانگلہ سے بھر پور شرکت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں