20

عدنان صدیقی کا پاکستان کے بہادر جوانوں کو دلکش انداز میں خراج تحسین

کراچی:نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عدنان صدیقی کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہےتاہم اداکاری کےعلاوہ وہ بانسری پر خوبصورت دھنیں بجانے میں بھی ماہر ہیں۔ چند روز قبل ہم ایوارڈ شو کے دوران انہوں نے بانسری پر ملی نغمہ بجاکر شائقین کو مسحور کردیا تھا اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بانسری پر ’’اے راہ حق کے شہیدوں ‘‘بجا کر پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں