6

چلی، مہنگائی کیخلاف ہنگامے ،ہلاکتوں کی تعداد8 ہوگئی

سینتیاگو: لاطینی امریکی ملک چلی میں جاری ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی طبقاتی خلیج اور مہنگائی کی خلاف یہ ہنگامے حکومت کی طرف سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہوئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے کرایوں میں اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود ملک بھر میں گزشتہ ہفتے سے جاری جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں سینکڑوں لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ تازہ پر تشدد واقعات دارالحکومت سانتیاگو میں پیش آئے جب مظاہرین نے لوٹ مار کے بعدکپڑوں کی ایک فیکٹری میں آگ لگا دی۔ حکومت نے دارالحکومت میں پہلے سے ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے ، جسے اب ملک کے دیگر بڑے شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے ۔ پیر کے روز بھی شہر میں بینک، بازار اور اسکول بند اور معمولات زندگی مفلوج رہنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں