15

سڈنی ٹی 20: گرین شرٹس کی بلے بازی کا امتحان، بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا

سڈنی:  سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملی، تجربہ کار فخر زمان سمیت 3 بلے باز کوئی خاص کارکردگی دکھائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بارش کے تعطل سے قبل گرین شرٹس نے 13 ویں‌ اوور تک 88 رنز بنا لئےپاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ پاکستان کے حصے میں آئی، تجربہ کار اوپنر فخر زمان اعتماد پر پورا نہ اترے، کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے، پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان 10 کے ٹوٹل پر ہوا، حارث سہیل چار رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار ہو گئے۔ جارحانہ انداز اپنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اکتیس سے آگے نہ بڑھ سکے، انہیں ایشٹن ایگر نے میدان بدر کیا، تیرہویں اوور میں سکور جب اٹھاسی تک پہنچا تو بارش کے باعث کھیل روک دیا گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں