18

ہانگ کانگ: پولیس سے جھڑپوں پر 100 مظاہرین گرفتار

ہانگ کانگ :  ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر جب کہ 100 سے زائد کو گرفتار کر لیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق خلاف ہزاروں سیاہ پوش مظاہرین نے ہانگ کانگ کے مقبول تجارتی علاقے میں مظاہرہ کیا۔ بعض مظاہرین نے ماسک پہن رکھے تھے ۔ پولیس کی جانب سے منتشر کرنے کی کوشش پر مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ انہوں نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے دفتر کی کھڑکیاں توڑ د یں، اس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کی اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔ جواب میں بعض مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں